Books

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ  ط

63 دن  کا مدنی تربیتی کورس

۞فرمان مصطفی ﷺبہترین عبادت علم کا حاصل کرنا ہے(فردوس الاخبارللدیلمی ،باب الالف ،ترمذی، الحدیث ۱۴۲۹، ج۱، ص۲۰۷)

۞فرمان مصطفیﷺ '' جو کوئی اللہ عزوجل کے فرائض سے متعلق ایک یا دو یا تین یا چار یا پانچ کلمات سیکھے اور اسے اچھی طرح یا د کرلے اور پھر لوگوں کو سکھائے تووہ جنت میں ضرور داخل ہوگا ۔''  (الترغیب والترہیب، کتاب العلم ، الترغیب فی العلم الخ، رقم۲۰، ج۱، ص۵۴)

۞حضرتِ سیدنا ابودَرْدَاء اور ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہمافرماتے ہيں ، ''علم کا ایک باب جسے آدمی سیکھتاہے اللہ عزوجل کے نزدیک ہزار رکعت نفل پڑھنے سے زیادہ پسندیدہ ہے اور جب کسی طالب العلم کو علم حاصل کرتے ہو ئے موت آجائے تو وہ شہید ہے ۔''  (الترغیب والترہیب ، کتا ب العلم ، الترغیب فی العلم ، رقم ۱۶، ج ۱، ص ۵۴)

۞حضرتِ سیدنا ابودَرْدَاء رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ'' علم کا ایک مسئلہ سیکھنا میرے نزدیک پوری رات قیام کرنے سے زیادہ پسندیدہ ہے ۔

مدنی تربیتی کورس کی خصوصیات

۞طہارت ،وضو ،غسل ،نماز کا عملی طر یقہ سکھا یا جا تا ہے ، اس کے علاوہ کپڑے پاک کرنے کا طریقہ ، غسل میت ،تجہیز و تکفین ،نماز جنا زہ ،نماز عید کی بھی  تر بیت ہو تی ہے۔

۞مدنی قا عدہ کے ذریعہ درست مخا رج کے سا تھ قرآ نی حرو ف کی ادا ئیگی کی تعلیم دی جا تی ہے ۔

۞نماز جنازہ کی دعائیں،ایمان مفصل،ایمان مجمل اور چھے کلمے بھی درست مخارج کے ساتھ یاد  کروائے جاتے  ہیں۔

۞دین اسلام کے اہم وبنیادی عقائداہلسنت  کی تربیت کا بھی سلسلہ ہوتا ہے ۔

 مدنی تربیتی کورس میں اخلاقی تربیت

۞ مدنی تربیتی کورس میں اخلاقی تربیت کے حوالے سے ان موضوعات پر خاص توجہ دی جاتی ہے ۔

 والدین کے حقوق،سچائی،حسن اخلاق،عفو ودرگزر،مدنی قافلہ کے جدول پر عمل کرواتے ہوئے درس ،بیان ،مدنی دورہ،بالخصوص دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کی جان انفرادی کوشش کاانداز،مدنی انعامات پر عمل کرنے کا  طریقہ  سکھایا جاتا ہے۔

مجلس مدنی کورسز )دعوت اسلامی(